تازہ ترینکھیل

خیبر پختونخواہ انٹر نیشنل سکولز یوارڈ ز، ڈسٹرکٹ لوئر چترال کی نمایاں کارکردگی

پشاور( آواز چترال ) برٹش کونسل (British Council)کے زیرِ اہتمام جاری انٹرنیشنل سکول ایوارڈ(ISA)کی ایوارڈ کی تقریب گذشتہ روز پشاور میں اختتام پذیر ہوئی۔ اِس تقریب میں صوبائی وزیرِ تعلیم شہرام خان ترکئی، جائنٹ سیکریٹری شہباز طاہر، ڈائریکٹر برٹش کونسل پاکستان ڈاکٹر نشاط ریاض، ڈائر یکٹر DCTEگوہر علی خان اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اِس ایوارڈ تقریب میں صوبہ بھر سے کامیاب ہونے والے 26سکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرز میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر لوئر چترال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کر لیا۔
اس تقریب میں ڈسٹرکٹ لوئر چترال نے ISAکے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر نصرت جبین جو کہ (SS English)ہونے کے علاوہ DCTEکی طرف سےBook Reviewer اور برٹش کونسل کی سابقہ ماسٹر ٹرینر بھی ہیں، کے زیرِ نگرانی سب سے زیادہ سکولوں نے ایوارڈز جیتے جنکی تعداد چار ہے، اِس طرح ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر نصرت جبین کی بہترین رہنمائی اور دلچسپی کی وجہ سے لوئر چترال نے پورے صوبے میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ نصرت جبین خیبر پختونخوا کے 33ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرز میں واحد خاتون کوآرڈنیٹر ہیں جنکی قیادت میں ضلع لوئر چترال نے زیادہ ایوارڈز حاصل کر لیا۔
لوئر چترال کے ایوارڈ جیتنے والوں میں GGHSSشیاقوٹیک سے کوآرڈنیٹر حسینہ واجد، GHSبلچ سے کوآرڈنیٹر عطاء الرحمٰن، GGHSمولدہ سے کوآرڈنیٹرسہلا خالد اور GMSجغورسے کوآرڈنیٹرحافظ جمیل نے مختلف بین الاقوامی سکولوں کے ساتھ اپنی نصابی سرگرمیوں کا تبادلہ کیااورلوئر چترال کے منتخب 15سکولوں میں سے بہترین ٹیم ورک کی بنیا د پر یہ منفرد ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈبرطانوی ادارے برٹش کونسل کا ایک بین الاقوامی پروگرام ہے۔برٹش کونسل کے ISAپراجیکٹ میں صوبہ بھر کے 33اضلاع سے 480سکولوں نے شرکت کی تھیں جن میں سے صرف 26 سکولوں کو بین الاقوامی میعار پورا اترنے پر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھاجس میں ضلع لوئر چترال کے سب سے زیادہ چار سکول شامل ہیں۔ سکول لیڈرز اور سربراہان نے سکول لیڈرشپ اور Connecting Classroomsپروگرامز کے تحت لیڈرشپ کورسز اور Digital Literacyپر جدید تربیت حاصل کرکے یہ سکولز صوبے بھر میں بہترین پوزیشنز حاصل کر لئے۔
اہلیانِ لوئر چترال نے پورے صوبے میں نمایاں کارکردگی دیکھانے پرایوارڈ جیتنے والے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، چاروں سکولوں کے پرنسپلز، کوآرڈینٹرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button