تازہ ترینسیاست

وزیراعلیٰ کا شکریہ….اپر اورلوئرچترال کے تیس تیس کروڑکی گرانٹ سینئررہنماسرتاج احمدخان کے ذریعے منظوری فرمائی

چترال( آواز چترال )پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنماحاجی سلطان ،سابق جنرل سیکرٹری اپرچترال آفتاب این طاہر،ضلعی زکوۃ چیئرمین لوئرچترال محمدقاسم ،جنرل سیکرٹری گوڈگورننس تحصیل چترال شاہداحمد،رضی الدین،محبوب الرحمن اوردیگرنے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس

 

سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ورکرزپاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ آپ نے اپنے دوراقتدارمیں سب سے زیادہ چترال کادورہ کرچکے ہیں اورہرآفت کے وقت چترال میں اپنی حاضری کویقینی بنایااورمعاون خصوصی وزیرزادہ کے ذریعے چترال کےلئے بہت سے میگاپراجیکٹ کی منظوری دیے جن میں کئی پراجیکٹ مکمل ہوچکے اورکئی ا ہم پراجیکٹزتکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ خصوصا حال ہی میں اپرچترال اورلوئرچترال کے تیس تیس کروڑکی خصوصی گرانٹ سینئررہنماسرتاج احمدخان کے ذریعے منظوری فرمائی

 

جس نے تمام ورکرزکواعتماد میں لیکروی سی لیول پراسکیم تقسیم کئے ۔انہوں نےمزیدکہاکہ پی ٹی آئی کے اس دورے حکومت میں واحداسکمیز ہے جووی سی لیوپرورکروں کے مشاورت سے تمام وی سیز کے لئے برابرتقسیم کئے گئے ہیں۔جس پرہم سینئررہنماسرتاج احمدخان کاشکریہ اداکرتے ہیں اوراس کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جواسکیم Approveہوکراخبارمیں  ہوچکے ہیں ان اسکمیوں کی ٹینڈرکاحکم صادرفرمائیں اورجوروکاوٹیں انہیں دورفرماکرمشکورفرمائیں۔ا س موقع پرڈاکٹرنذیرسیکرٹری گوڈگورننس چترال لوئر،ضیاء الرحمن سابق یوتھ صدرچترال،عجب خان سابق سینئرنائب صدربونی اپرچترال،منیر،شمشیردستگیر،سمیع اللہ ،امین الرحمن سابق جنرل سیکرٹری تحصیل چترال،سلطان محمدشیرسابق وی سی ناظم دنین،اشتیاق احمد،شجاع الرحمن ،خوش رحمان ،ظہیرالدین ،سمیع الرحمن،آیاز اوردیگرموجودتھے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button