تازہ ترین

سنئیر سول جج چترال نے اپنے ہاتھوں سے منشیات کی بڑی مقدار عدالت کے احاطے میں تلف کی

چترال ( نمائندہ آواز چترال ) سنئیر سول جج ایڈمن چترال غلام حامد نے اپنے ہاتھوں سے منشیات کی بڑی مقدار عدالت کے احاطے میں تلف کی ۔ اس موقع پر پبلک پراسکیوٹر بھی موجود تھے ۔ سنیئر سو ل جج ایڈمن نے منشیات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا ۔ کہ تھانہ چترال ، تھانہ ایون ، تھانہ لٹکوہ اور تھانہ کوغذی میں منشیات کے پندرہ کیسز رجسٹرڈ ہوئےتھے ۔ اورمجموعی طور پر 320گرام چرس ، 98 گرام افیون اور 21 لیٹر شراب برآمد کئے گئے تھے ۔ اور یہ مذکورہ تھانہ جات کی ماہ اکتوبر اور ماہ نومبر کی کارردگی تھی ۔ جنہیں تلف کیا جارہاہے ۔ بعد آزان سنئیر سول جج ایڈمن نے خو د شراب تلف کی ۔ اور چرس افیون کو آگ لگائی۔ اس موقع پر پی پی بھی موجود تھے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button