تازہ ترینکھیل

فائنل جیت کر چترال میں داخل ہونے پر اہالیان چترال نے عشریت سے لے کر چترال شہر تک مختلف مقاما ت پر والہانہ استقبال

چترال (نمائندہ آوازچترال) یوفون 4 سپر فٹ بال کپ کا فائنل جیت کر چترال میں داخل ہونے پر پہنچنے والی ٹیم کو اہالیان چترال نے عشریت سے لے کر چترال شہر تک مختلف مقاما ت پر والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے اور ہار پہنائے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے فاتح ٹیم کے اعزاز میں اپنے دفتر کے احاطے میں استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا جہاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور

May be an image of 13 people, people standing and outdoors

حکومت میں چترال میں کھیلوں کو سب سے ذیادہ اہمیت دی گئی ہے اور 14کروڑ روپے مختلف مقامات پر پولو گراونڈز کی تعمیر پر خرچ ہونا، سیدآباد اور بونی کے مقامات پر پلے گراونڈز کی تکمیل اور چترال شہر میں سپورٹس کمپلیکس کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے پشاور میں قومی سطح پر چیمپئین بننے والی ٹیم کے ارکان کو May be an image of one or more people, people standing, outdoors and treeمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس علاقے کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کو گرانٹ ان ایڈ دلوانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حسین احمد نے فٹ بال کے کھیل کو ترقی دینے کی راہ میں مشکلات کا ذکر کیا جبکہ ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ پولو اور فٹ بال کے کھیلوں کی ترقی میں وہ کردار ادا کریں جوکہ ماضی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا خاصہ رہا ہے۔ڈی سی نے فاتح ٹیم کے لئے انعام 2لاکھ روپے ٹیم کپتان محمد رسول کے حوالے کئے جبکہ معاون خصوصی وزیر زادہ نے ہر کھلاڑی کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر بونی میں پولو ٹورنامنٹ جیتنے والی خالد بن ولی شہید ٹیم کو بھی انعامات دئیے گئے۔ پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجاد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

May be an image of 6 people, people standing and outdoorsMay be an image of 7 people, people standing and outdoors

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button