تازہ ترین

کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(آوازچترال )محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بار ش /برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں اسموگ / ہلکی دھندچھائے رہنے کی توقع ۔اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش/برفباری کا امکان۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ با لائی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم شام /رات میں چترال، دیر، بونیر،کالام ،مالاکنڈ، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم رات/صبح کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند /اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھند پڑنے کا امکان۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد /مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11 ،اسکردو منفی 08 ، گوپس ،زیارت منفی 07،استور منفی 06 ، گلگت، کالام، قلات منفی 05،چترال، ہنزہ ، کوئٹہ،راولاکوٹ منفی 04،دیر،سری نگرمنفی 03،بگروٹ ،اننت ناگ،پلوامہ،بارہ مولہ اوردروش میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button