تازہ ترین

۔یونیورسٹی آف چترال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد

چترال( نمائندہآوازچترال )یونیورسٹی آف چترال میں انسداد بدعنوانی کا دن منایا گیا۔یونیورسٹی آف چترال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا جس کا موضوع “ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان” تھا۔ واک میں فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین نے بھی واک میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کی عدم موجودگی کرپشن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے قومی احتساب بیورو کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ظہور الحق دانش نے کہا کہ کرپشن کی لعنت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خلاف متحد ہو کر معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button