تازہ ترین

پرویز خٹک کے بھائی نے خیبرپختونخواہ کے سرکاری دفاترز میں کرپشن کا الزام عائد کردیا

لاہور (  آوازچترال) وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی نے خیبرپختونخواہ کے سرکاری اداروں میں کرپشن کا الزام عائد کردیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن ختم کرنے کیلئے حکومت میں آئی لیکن صوبے میں کرپشن کم ہونے کی بجائے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری دفاترز میں انتہاء کی کرپشن ہورہی ہے، یہ نیا پاکستان نہیں وہی پرانا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، مگر صوبے میں کرپشن ہونے کی بجائے بڑھ چکی ہے۔ یاد رہے 19 نومبر کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، لیاقت خٹک اور احد خٹک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا تھا۔ اس سے قبل رواں سال 20 فروری کو نوشہرہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے امیدوار کو شکست بھی ہوئی، پرویزخٹک نے مرحوم ایم پی اے جمشید الدین کے بیٹے میاں عمر کو ٹکٹ دلوایا، لیکن لیاقت خٹک اپنے بیٹے احد خٹک کو دلوانا چاہتے تھے، احد خٹک نے نوشہرہ کلاں تنظیم کے ذریعے ن لیگی امیدوار کی حمایت کی اور الیکشن جتوایا۔ تاہم پارٹی نے لیاقت خٹک کو مکمل انکوائری کے بعد عہدے سے فارغ کردیا تھا، پی ٹی آئی کے رہنماء کامران بنگش نے کہا کہ لیاقت خٹک اور اہلخانہ نے مخالف امیدوار کو سپورٹ کیا، وزیراعلیٰ نے نوشہرہ میں ن لیگ کو سپورٹ کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button