51

الزام سابق چیف جسٹس پر لگا،وضاحتیں ایک پارٹی دے رہی ہے، پرویز رشید

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں کہ الزام سابق چیف جسٹس پر لگا مگر وضاحتیں، صفائیاں، دلیلیں ایک سیاسی پارٹی دے رہی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ کیا آپ اپنے ردِعمل سے ثابت کررہے ہیں کہ آپ بینیفشری ہیں؟۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس سے سوال کیا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کہ آپ کو کس نے مجبور کیا؟۔ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں پر سوالات اٹھانا (ن) لیگ کا پرانا طریقہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ان کا طریقہ یہی ہے کہ اداروں پر سوالیہ نشان لگائیں۔ عمران خان پر بنی گالا کی منی ٹریل دینے کا معاملہ ختم ہوچکا، نواز شریف پر بھی یہی کیس تھا لیکن ثبوت نہیں دیے جارہے۔

Facebook Comments