60

پشاور یونیورسٹی تمباکو نوشی کیلئے ممنوعہ مقام قرار

 پشاور (  آوازچترال رپورٹ)جامعہ پشاور کی انسداد منشیات و تمباکو نوشی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فضل شیر خان پرووسٹ منعقد ہوا جس میں کمانڈنٹ سی پی سی حسین خان، ڈاکٹر شکیل خان ڈائریکٹر سٹوڈنٹس کمیونٹی پروگرام، ندیم اعظم چیف پروکٹر، ڈاکٹر ارم ارشاد چئیرپرسن سائیکالوجی، ڈاکٹر جمال ناصر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز، ایمل خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سب کمیٹیز کی کارگردگی پر بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ طلباء آگاہی مہم کے سلسلے میں سی پی سی کے تعاون سے انسداد منشیات و تمباکو نوشی کے بارے میں سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں جامعہ کیمپس کو تمباکو نوشی کیلئے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا اور اس حوالے سے آگاہی بھی دی جائے گی۔

Facebook Comments