تازہ ترین

مہنگائی،اور بے روزگاری کی ابتر صورت حال..حکومت پرشدید تنقید

چترال(نمائندہ اواز چترال  )پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کے تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ کے زرقیادت ملک بھر میں کمرتوڑ مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف چترال کے پرانہ پی آئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ اورجلسہ ہوا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےتحصیل صدر عالمزیب خان ایڈوکیٹ نے مہنگائی،اور بے روزگاری کی ابتر صورت حال پر حکومت پرشدید تنقید کیااور کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقوں سے دوچار ہیں اور حکمران اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سےعوام کا خیال کرنے کی بجائے ملک میں پیٹرول گیس ،بجلی اور اشیائے خوردنوش میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برادشت ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات سے دوچار کرنے پر پی ٹی آئی کی حکومت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button