119

مشیر خزانہ کی بڑی خوشخبری، پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار

اسلام آباد (  اواز چترال  ) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان سستا ترین ملک ہے،اورحکومت تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہی ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے، تاہم جو تقابلی جائزہ آیا ہے اس میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں۔ اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے، معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاپر مرتب ہوئیں، دنیا بھر میں کھانے پینے اور انرجی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں،غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھی ہیں،امید ہے اگلے 6 ماہ تک دنیا بھر میں قیمتیں کم ہوں گی۔ تیل کی قیمتوں میں 450ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں، دیگر تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں قدرے کم ہیں، حکومت نے گیس کی قیمتیں کنٹرول کی ہیں اور یوریا کھاد کی قیمتیں بھی نہیں بڑھنے دی گئیں۔

Facebook Comments