115

پاکستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا

شارجہ( آوازچترال نیوز)   آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے مقابلے میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا۔  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ’ ہدف کے دفاع کرنے کی پوری کوشش کے باوجود  آج شارجہ میں پاکستان کی رات تھی’۔ واضح رہے کہ گزشہ روز گروپ 2 کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں مکمل کرکے  نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ۔

Facebook Comments