94

پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس کا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا، فیٹف اجلاس میں حکومت پاکستان کی27 ویں شرط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی سزاؤں سےمتعلق پاکستان کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔ فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، پاکستان نے 6 میں سے 4 شرائط کو پورا کر لیا ہے۔حکومت پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر رکھی ہیں۔  فیٹف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اب تک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آئندہ  سال فروری تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments