تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں سیاحتی ترقی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد ( آوازچترال ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں زیتون کی کاشت سے کسانوں کی ترقی اور ملک خوردنی تیل میں خودکفیل ہوگا۔  خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔  انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔   اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر  و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، گورنر خیبر پختونخوا  شاہ فرمان، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان بھی موجود تھے۔  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دوردراز سیاحتی مقامات تک رسائی اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے صوبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔  خیبر پختونخوا میں زیتون کی کاشت سے کسانوں کی ترقی اور ملک خوردنی تیل میں خودکفیل ہوگا۔  اجلاس میں وزیرِ اعظم کو خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  اس کے علاوہ صوبے کی سیاسی صورتحال، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیرِ اعظم نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button