109

اپر چترال پولو چیمپئن شپ … ریسکیو1122 کے جوان پولو میچز کے کھلاڑیوں اور شائقین کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت بروقت طبی امداد فراہم کر رہے ہیں،

 اپرچترال ( نمائندہ آوازچترال)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کے زیر انتظام جاری اپر چترال پولو چیمپئن شپ جاری ہےجس میں گلگت اور اپر /لوئر چترال کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو1122 اپر چترال کی میڈیکل ٹیم بھی موقعے پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں پیش پیش ہے، ریسکیو1122 کے جوان پولو میچز کے کھلاڑیوں اور شائقین کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت بروقت طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، پولو چیمپین شپ کے دوران ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے آج دو زخمیوں کو موقعے پر ہی طبی امداد فراہم کیں اور ایک زخمی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےہسپتال منتقل کر دیا.

Facebook Comments