112

آغا خان ہیلتھ سروس اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے محکمہ صحت اور محکمہ خاندانی بہبود کے درمیان مفاہمت کے یادداشت پر دستخط

چترال (نمائندہ آوازچترال) صحت مند خاندان پروگرام کے تحت خاندانی منصوبہ بندی اور تولید ی صحت کے ذریعے صحت مند گھرانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے آغا خان ہیلتھ سروس اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے محکمہ صحت اور محکمہ خاندانی بہبود کے درمیان مفاہمت کے یادداشت پر دستخط کیا جس کی رو سے چترال میں اس پروگرام پر عملدرامد کے لئے ان دونوں محکمہ جات کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں محکمہ خاندانی بہبود کے ڈائرکٹر جنرل سید خاور ثقلین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے کے ڈی این چترال میں صحت کےحوالے اوردیگرسیکٹرمیں بے مثال خدمات انجام رہی ہیں ۔تمام طبی عملے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے دن رات میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ محکمہ صحت کے پاس خاندانی منصوبہ بندی کے ادویات دیگرجدیدآلات موجودہے کوروناوباو کی وجہ سے کلینک نہ کرسکے۔اس مفاہمتی یاداشت کے بعد ہمارے تعاون اے کے ایچ ایس پی کے ساتھ ہمیشہ رہے گا ۔اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈائرکٹر ایم اینڈ سی ایچ ڈاکٹر تنویر اور اے خان فاونڈیشن کے پروگرام افیسر ڈاکٹر قیوم، آغا خان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاج کے ریجنل ہیڈ معراج الدین، صحت مند خاندان پروگرام کے گلگت اور چترال ریجن کے پروگرام منیجر فریدہ ناز، ڈی ایچ او اپر چترال ڈاکٹر رحمت امان، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرای پی آئی لویر چترال ڈاکٹر فرمان نظار، منیجرایس ایم کےپراجیکٹ افسرجان، بیسک ہیلتھ سنٹرز کے منیجر نصرت جہان،پراجیکٹ منیجرکاسی نگارعلی، پراجیکٹ کواڈینٹر ایس ایم کے چترال شمیم اختر،ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسراپرچترال خورشیدعلی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسرلوئرچترال ریاض عباسی،انوربیگ،احمدعلی شاہ پروگرا م منیجر محبوبہ اور دوسرے ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخو سید خاور ثقلین نے صحت مند خاندان پروگرام کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے دور رس اثرات اس علاقے میں صحت عامہ پر مرتب ہوں گے۔ا نہوں نے کہاکہ خاندانی بہبود اور تولیدی صحت کو جس طرح اس پروگرام میں شامل گیا ہے، وہ قابل عمل ہونے کے ساتھ آسان بھی ہے جس کی کامیابی کے لئے ان کا محکمہ بھر پور ساتھ دے گا۔ معراج الدین، فریدہ ناز، محبوبہ اور دوسروں نے بھی پروگرام پر اپنی تاثرات کا اظہار کیا۔

Facebook Comments