تازہ ترین

اکاہ نے 13اکتوبر کو عالمی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے اور 8اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی ہفتہ کی مناسبت سے ایک سیمینار

چترال (نمائندہ آوازچترال )  آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)  نے 13اکتوبر کو عالمی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے اور 8اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی ہفتہ کی مناسبت سے بدھ کو مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار منعقد کیا جس میں مقرریں نے قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کی کوششوں کی کلچر کو ترقی دینے اوراس مقصد کے لئے ذیادہ سے ذیادہ عوامی آگہی دینے اور قدرتی آفات کے نتیجے میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے حکمت عملی کو مختلف سطحوں پر عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔ آغا خان ریجنل کونسل لویر چترال کے صدر ڈاکٹر ریاض حسین، اکاہ کے ریجنل پروگرام منیجر امیر محمد خان، ریجنل پروگرام افیسر ولی محمد خان ،، سینئر پروگرام آفیسر، ریسپانس اینڈ پلاننگ، ایمر جینسی منیجمنٹ اف AKAH چترال جاوید احمدکے علاوہ گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین اور دوسروں نے کہاکہ قدرتی آفات کو روکنا انسان کی بس کی بات نہیں ہے لیکن ان کی تباہ کاریوں اور نقصانات سے بچنے اور انہیں کم سے کم کرنے پر قادر ہے جسے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کا نام دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2005ء کی تباہ کن زلزلے کے واقع پر ہونے تک ملک میں کوئی اسٹریٹیجی موجود نہ تھی۔ انہوں نے کہاکہ اکاہ نے اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے اور مختلف سطحون پر کمیونیٹیز کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ کام کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ بلڈنگ کوڈ پر عمل کرنے کے ساتھ قدرتی آفات کی زدمیں واقع مقامات دریاؤں، ندی نالوں اور چٹانوں کے دامن اور پہلے سے آفت زدہ علاقوں میں تعمیر کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا۔  انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات نے دنیا میں تباہی وبربادی لانے کے ساتھ ساتھ غربت میں اضافے کا بھی ذمہ دار ہے کیونکہ متاثرین کی بحالی پر خرچ ہونے والی رقم کو آسانی سے ہم معیشت کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر لگا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button