99

سیاحت اور سیاحتی مقام زاٸنی پاس ۔ تحریر۔۔۔۔جمشیداحمد

علاقہ موڑ کھو ضلع اپر چترال کا ایک سب تحصیل ہے جس کی ابادی لگ بھگ 51 ہزرارنفوس پر مشتمل ہے اور قدیم دور میں سیاحتی مقامات میں شامل تھا اس علاقہ کے اکثر اور بیشتر لوگوں کا دارو مدار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی موڑکھو امد سے ہوتے تھے غیر ملکی سیاح ہر گرمیوں کے موسم میں اس علاقے کی طرف رخ کرتے تھے اور موڑکھو اتے تھے اور ہیڈ کواٹر وریجون میں قیام کر تے اور جہاں کہیں خوبصورت سبزہ زار ملتے وہاں ڈھیرا ڈالتے سیاحوں کی ہر قسم کی غزت کی جاتی تھی اور رات گزارتے اور صبح
پیدل روانہ ہوتے سیزن میں سیاحوں کی امدورفت کا سلسلہ جاری رہتا تھا اس وقت کے میرے غریب خانے کے سبزہ زار وریجون میں میری بچپن کی یاد والد مخترم کے گود میں ایک غیر ملکی سیاح کی لی گٸی ایک خوب صورت تصویر بھی کافی عرصے تک میرے گھر میں موجود تھے اسطرح غیر ملکی سیاح علاقے میں اتےجاتے اوروریجون سے پیدل زاٸینی پاس کے 12000فٹ بلندی عبور کرکے تریج میر کی چوٹی دیکھنے اور سر کرنے کے لیے تریج ویلی جاتے تھے وہاں تریج کے اخری گاون شاگروم ویلی میں جاکے ٹھیرتےجہاں سیاحوں کی خوب اوبگھت کیجاتی لوگ غیر ملکیوں کی سخت غزت و اخترام کرتے أور سیاحوں کی رہنماٸی کرتے اور علاقے کے محنت کش افراد ان سیاحوں کے سامان ان کے ساتھ لیکر تریج میر کے دامن تک لے جاتے تھے انہیں سیاحوں کی طرف سے مغاوضہ ملتی تھی جس سے انہیں روز گار ملتے تھے۔علاقے کے لوگ سیاحوں سےفاٸدہ اٹھاتے تھے اور علاقہ خوشحال تھا جب 9/11 کا واقعہ ہوا تو ملک دھشت گردی اور پریشانی کے لپیٹ میں اگیا غیر ملکیوں اور غیر ملکی سیاحوں کا ملک میں انا مشکل ہوا اور سیاحوں کا انے کا سلسلہ بھی بند ہوا۔اور اب اللہ کی فضل کرم سے ملک میں امن امان ہے غیر ملکی سیاح پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کی طرف روخ کرتے ہیں امدورفت کے لیے کشادہ سڑکیں تعمیر ہو چکے ہیں جس سیاحتی مقامات میں جاتے ہیں سیاحوں کے لیے ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں ہر جگہ امن امان ہےاور چترال کے خوبصورت وادی مدک لشٹ ویلی کو بھی سیاحتی مقامات میں شامل کیا گیا ہے اور سیاحت کو فروع مل رہی ہے اس کے علاوہ جہاں تک اپر چترال کے علاقے موڑکھو سیاحتی مقام زاٸینی پاس میں یکم اکتوبر سے منعقد ہونے والے پیراگلاٸیڈنگ مقابلوں کا تعلق ہے یہ اس علاقے کی ترقی کے لیے خوش ایند بات ہے اس میں وزیر اعلی محمود خان صاحب اور دوسرے وزرا صاحباں کی امد متوقع ہے جس سے اس علاقے کی ترقی میں ضرور مدد ملے گی اس حوالے سے علاقے کی عوام ڈپٹی کمشنراپر چترال محمد علی اور ایونٹ انتظامیہ کی اقدامات کو سراہتے ہیں۔
Facebook Comments