تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب صدر انجینئر فضل ربی جان اپنی انتخاب کے بعد چترال پہنچے تو لواری ٹنل سے چترال شہر تک ان کا درجنوں مقامات پر پرتپاک استقبال کیاگیا

چترال (نمائند ہ آوازچترال) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لویر چترال کے نومنتخب صدر انجینئر فضل ربی جان پیرکے روز اپنی انتخاب کے بعد پہلی مرتبہ چترال پہنچے تو لواری ٹنل سے لے کر چترال شہر تک ان کا درجنوں مقامات پر پرتپاک استقبال کیاگیا جہاں آرائشی محراب سجاکر کارکنوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی تھی جن میں براڈام، عشریت، میرکھنی،

کالکٹک، دروش، کیسو، گہیریت، ایون بروز، چمرکن، بکرآباد اور جغور شامل ہیں۔ ان کے ساتھ نومنتخب جنرل سیکرٹری قاضی فیصل اور انفارمیشن سیکرٹری نظا ر ولی شاہ بھی موجود تھے۔ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل یہ جلوس اتالیق پل پہنچ کر احتتام پذیر ہوا جہاں خطاب کرتے ہوئے انجینئر فضل ربی جان نے ان کا اور کابینہ کے دیگر ارکان کا شاندار

استقبال کرنے پر چترال کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاکہ پارٹی ورکروں نے قیادت کا جو بار گران ان کے کاندھوں پر ڈال ہے، وہ اسے اٹھانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور چترال کو بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پارٹی کا گڑھ بنادیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے قوم اور خصوصاً نوجوانوں سے جو وعدہ کیا تھا، وہ اگر پورا

نہیں ہوا تو پی ٹی آئی کے جوانوں کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے بلاول بھٹو جیسے عظیم نوجوان قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اس پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہی دراصل نوجوانوں کا نمائندہ جماعت ہے جس کے پاس نوجوانوں کے لئے پروگرام موجود ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما عالم زیب ایڈوکیٹ، شریف حسین، اپر چترال کے صدر امیر اللہ خان اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button