تازہ ترین

لوئر چترال پولیس: دلشاد پری ملاکنڈ ریجن میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

چترال (نمائندہ آوازچترال ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال سونیہ شمروز خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کے کسی تھانے میں خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کرتی ہوئی اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلشاد پری کوویمن ڈیسک چترال سے تبدیل کرکے ایس ایچ او شوغور تعینات کردی ہے۔ بدھ کے روز جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایچ او

شوغور انسپکٹر فضل رحیم کو انچارج نیٹ چترال، انسپکٹر محمد ولی شاہ کوانچار ج نیٹ سے ڈسٹرکٹ جیل کا سیکورٹی انچارج، انسپکٹر سجاد حسین ایس ایچ او چترال کو پولیس لائنز، سب انسپکٹررحیم بیگ کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او دروش، سب انسپکٹر منیر الملک انچارج ڈی ایس بی کو ایس ایچ او چترال لگادئیے گئے ہیں۔ اسی طرح سب انسپکٹر شاہ فیصل انچارج ٹریفک کو ایس ایچ او عشریت، سب انسپکٹرابرار احمد ایس ایچ او عشریت کو ایس ایچ او ایون، سب انسپکٹرمحمد ناظم ایس ایچ او ایون کو انچار ج ڈی ایس بی، سب انسپکٹرشیر نواز بیگ ایڈیشنل ایس ایچ او دروش کو ایڈیشنل ایس ایچ او شوغور، اے ایس آئی محمد اسرار تھانہ چترال کو تھانہ دروش، اے ایس آئی جنگ باز خان تھانہ دروش کو تھانہ چترال، اے ایس آئی ادریس احمد بیگ انچارج سیکورٹی ڈسٹرکٹ جیل کو انچارج ٹریفک اور لیڈی ہیڈ کنسٹبل نور بی بی کو تھانہ چترال سے انچارج ویمن ڈیسک میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button