تازہ ترین

کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے باہمی اتفاق , شفافیت،جوابدہی اور رضاراکارنہ جذبہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں….ظہور امان شاہ

چترال( محکم الدین )ریجنل پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی چترال ظہور امان شاہ نے کہا ہے ۔کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے باہمی اتفاق , شفافیت،جوابدہی اور رضاراکارنہ جذبہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ۔اور یہ انتہائی فخر کی بات ہے۔کہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اے وی ڈی پی میں یہ تما م خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہیں ۔ تاہم بہتر سے بہترین کی خواہش اور کوشش ہمیشہ جاری رکھنی چاہئیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے کے آر ایس پی میں بطور آر پی ایم اپنی ذمہ داری سنبھالنےکے بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر اے وی ڈی پی آفس ایون کادورہ کرنے اور ایل ایس او منیجمنٹ سپورٹ ایگریمنٹ کرنےکے موقع پر خطاب کرتےہوئےکیا ۔ اس موقع پر انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ منیجر فرید احمد ، چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی ، ای سی ایچ او پراجیکٹ کے ایم ڈی او اظہر اللہ ، آئی ڈی آفیسر سید عارف حسین جان ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کےممبران اور سٹاف موجود تھے ۔ کالاش خا تون بورڈ ممبران لالی گل اور سابق کالاش خاتون کونسلر ملت گل نے آر پی ایم اور آئی ڈی منیجر کو چترالی ٹوپی پہنائی اور خوش آمدید کہا ۔ آر پی ایم نےکہا ۔ کہ بعض ناگزیر حالات کی وجہ سے اے کے آر ایس پی کی سرگرمیاں کم ہوئی تھیں ۔ اب بتدریج حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔ اور مستقبل میں عوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر ہم اے وی ڈی پی کے ہمراہ کام کریں گے ۔ جن میں خصوصی طور پر یوتھ ڈویلپمنٹ اور خواتین کی ترقی کے حوالے سے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا ۔ کہ سوشل موبلائزیشن اور تنظیمات اے کے آر ایس پی کی بنیاد ہیں ۔ اورتنظیمات کی فعالیت ہی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر آئی ڈی منیجر فرید احمد نے اے وی ڈی پی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اداراتی قوانین اور ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ اے وی ڈی پی نے گذشتہ دوتین سالوں کے دوران انتہائی مشکل حالات میں فعال ادارےکی حیثیت سے خود کو زندہ رکھا۔ اور یہ بورڈ ممبران کی اے وی ڈی پی کی ترقی میں دلچسپی کا آئینہ دار ہے ۔ کہ وہ بورڈ سے فارغ ہونے کے باوجود ہمہ وقت اے وی ڈی پی کی ترقی کیلئےکوشان ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈونر کا طریقہ کار مشکل ہو چکا ہے ۔ اس لئے ایل ایس اوز کو مستقبل میں کام کرنے مطلوبہ ڈیمانڈ پورے کرنے ہوں گے ۔جن میں رجسٹریشن ، اڈٹ رپورٹ، باقاعدہ اے جی ایم ، بورڈ کی باقاعدہ میٹنگ اور اس کی روداد ، اپڈیٹ بینک اکاونٹ اور پراگریس رپورٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ غیر فعال تنظیمات کو جاگنا ہوگا ۔ اوراے کے آر ایس پی کی کوشش ہے ۔ کہ تنظیم سازی کے ساتھ مارکیٹ ڈویلپمنٹ پر کام کرے تاکہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرکے انہیں اپنے پاوں کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کویڈ 19 کے انسداد کیلئے یونین کونسل میں سو فیصد ویکسنیشن کو ممکن بنانے کیلئے اے کے آر ایس پی کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا ۔ منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نے آفس اور تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ جبکہ چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے اپنے خطاب میں ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) آفس کا دورہ کرنے پر آرپی ایم کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کا مشن ایک ہے ۔ کہ کس طرح علاقے کی پسماندگی دور کی جائے ۔ اور دونوں اداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کویڈ 19 کے دوران اے وی ڈی پی نے کالاش ویلیز میں نہ صرف آگہی دی ۔ بلکہ ماسک ، سنیٹائزر ، صابن کی فراہمی کے ساتھ سماجی فاصلہ رکھنے اور اجتماعات وغیرہ سے دور اور محفوظ رہنے کے سلسلے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی گھر گھر آواز لگائی ۔ جس کے مفید نتائج بر آمد ہوئے ۔ اور قومی اخبارات میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے جگہ دی گئی ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ۔ کہ اے کے آر ایس پی ، مستقبل کے منصوبوں کو بھی اے وی ڈی پی کے ذریعے مکمل کرےگی۔ اور سولو فلائٹ کے طریقے پر عمل نہیں کرے گا ۔ کیونکہ ایسی صورت میں مسائل جنم لیں گے ۔ جو دونوں اداروں کیلئے مشکلات پیدا کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button