تازہ ترینکاروبار

انجینئر فضل ربی جان نے چیف ایگزیکٹو ہائیڈرولنگ کے عہدے سے استعفی

 ٹیکسیلا( آوازچترال) انجینئر فضل ربی جان گزشتہ کئی سالوں سے سی ای او ہائیڈرولنگ کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ انہوں نے آج ایک مختصر نشست میں ہائیڈرولنگ کی منیجمنٹ کی ذمہ داری کمپنی کے ڈائیریکٹر رحیم دیار کو سونپ دی۔ اس موقع پر کمپنی ڈائیریکٹرز، ٹیکنیکل اسٹاف، اور دیگر ورکرز سے میٹنگ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ان پر اعتماد کیا ہے اور ان کی حتی الوسع کوشش ہے کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ وقت پارٹی کی سرگرمیوں میں صرف کرنا چاہتے ہیں اس لیے وہ نہیں چاہتے کہ ان کی مصروفیات کی بنا پر کمپنی کو کوئی نقصان پہنچے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہائیڈرولنگ کو ایک بڑی کمپنی دیکھنا چاہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ کمپنی کے نو منتخب سی ای او کمپنی کو جدید تقاضوں کے مطابق وسعت دیں گے اور بہت آگے تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے جملہ اسٹاف اور ورکرز کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی محنت اور باہمی توجہ سے کمپنی کو وسعت ملی ۔ انہوں نے کہا کک گزشتہ کئی سالوں سے بحیثیت سی ای او انہوں نے ہزاروں لوگوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کیے اور خصوصا چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھائیوں کو کافی فائدہ ہوا جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

May be an image of 5 people and people standing

May be an image of 4 people, people sitting and people standing

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button