160

ڈسٹرکٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیڈ کواٹر ژوغور کی ٹیم نے انجیگان لوٹ کوہ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی

چترال (نمائندہ آوازچترال ) ڈسٹرکٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیڈ کواٹر ژوغور کی ٹیم نے انجیگان لوٹ کوہ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی جوکہ پیر کے روز پریڈ گراونڈ میں کھیلا گیا۔ مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں کپ اور شیلڈ تقسیم کئے جبکہ انہوں نے جیتے والی ٹیم کو 30ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ دس دنوں تک جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں تین درجن سے ذیادہ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ میں ایک اندازے کے May be an image of one or more people, people standing and outdoors

مطابق 30ہزار تماشائی موجود تھے۔فائنل میچ شروع سے آخر تک سنسنی خیز رہا جس میں میچ شروع ہونے کے پہلے دس منٹوں کے اندر ہیڈ کواٹر ژوغور کے احتشام نے ایک شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جبکہ پہلے ہاف ہی کے آخری پانچ منٹوں کے اندر انجیگان ٹیم کے عزیز نے پینلٹی کک لینے اور اسے گول میں تبدیل کرکے مخالف کی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہاف ٹائم کے بعد دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ انجیگان ٹیم نے تین سے ذیادہ یقینی گول اسکور کے مواقع ضائع کردئیے۔ دوسرے ہاف کے 15ویں منٹ میں ہیڈکواٹر کے ضیاء نے فٹ بال کومخالف کے گول پوسٹ کے پار کرنے میں کامیابی حاصل کی جوکہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی نے کوئی تقریر نہیں کی جبکہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور معروف فٹ بالر حسین احمد نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کی سرپرستی کے لئے ایک مضبوط شخصیت کی ضرورت ہے جوکہ کھیلوں سمیت مقامی ثقافت کو نہ تحفظ دے بلکہ اسے ترقی دینے میں کردار کا بھی حامل ہو۔ انہوں نے مہتر چترال سے التماس کی کہ وہ ہی اس چیلنج کوقبول کرے اور سپورٹس اور کلچر کی حوصلہ افزائی کرے۔

Facebook Comments