160

بند کرو شعر و شاعری، دوشنبے میں ایک تاجر نے عمران خان کو غصہ دلا دیا

دشنبے ( آوازچترال) وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے شہر دوشنبے میں بزنس مینوں سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر گرمی کھا گئے۔  پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم شرکت کے سلسلہ میں تاجکستان کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے وزریر اعظم کو مخاطب کرکے ایک شعر پڑھا ”کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ میرے لہو کی بہار کب تک‘ مجھے سہارا بنانے والے میں لڑ کھڑایا تو کیا کروں‘ اس کے بعد اس شخص نے کہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آ پ قیدی ہیں معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے۔بہرحال یہ شعر عمران صاحب کیلئے ہے ’اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو۔ اچانک وزیر اعظم نے اسے ٹوکا اور اس شخص کو سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کی بات کریں، شعر و شاعری بعد میں ہو گی۔

Facebook Comments