تازہ ترینصحت

پولیو کے خلاف پانچ روزہ قومی مہم کا لوئر چترال میں آغاز

چترال (نمائندہ آوازچترال )پولیو کے خلاف پانچ روزہ قومی مہم کا لوئر چترال میں آغاز کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین مشٹاق اور ڈی ایچ او نے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جو17ستمبر سے شروع ہوگااور پانچ روز تک جاری رہیگا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدرالملک ، ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار کے علاوہ دوسرے اسٹاف بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا48 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائے جائنگے۔ انھوں نے بتایا کہ اس مہم کیلئے 343 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ جن کی نگرانی نگرانی مذید ۱۹ UcMOs کریں گے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button