تازہ ترین

برموغلشٹ چترال گول نیشنل پارک میں جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

چترال ( آوازچترال) چترال گول نیشنل پارک کے جنگل میں لگی آگ پہ قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 کے جوان 2 گھنٹے مسلسل پیدل سفر کرکے چترال گول نیشنل پارک پہنچے اورجنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے دو گھنٹے مسلسل آگ بجھانے کے لئے مصروف عمل رہے، آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور اہلیان علاقہ بھی بڑی تعداد میں مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہے، تاحال ریسکیو1122 کے جوانوں، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں اور اہلیان علاقہ کی انتھک محنت اور کوششوں سے آگ پر جزوی طور قابو پالیا گیا ہے اور مکمل طور پر آگ بجھانے کے لئے ریسکیو1122 کے جوان مصروف عمل ہیں. چترال گول نیشنل پارک کے زاربت نامی مقام پر جمعرات کو عصر کے وقت آگ لگ گئی تھی جس کے شعلے چترال شہر سے آسانی دیکھے جاسکتے تھے۔ چترال شہر سے عینی شاہدین کے مطابق آگے شعلے ہر لمحہ بلند سے بلند تر اور اس کا احاطہ بڑھتا جارہا تھا ان کا کہنا تھاکہ جنگل میں چڑھ اور دیودار کے درخت موجود ہیں جن میں آگ پکڑنے کی صلاحیت ذیادہ ہوتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button