60

تریچ ویلی….گزشتہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے)محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے تریچ ویلی کا دورہ کیا اور گزشتہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ گزشتہ بارشوں کی وجہ سے تقریباً 30افراد کے گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے تھے جن کی باضابط تصدیق اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے بعد ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیگئی۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال ہر لمحہ اور مصائب کی ہر گھڑی میں عوام کی بھر پور خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Facebook Comments