تازہ ترینکاروبار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی

اسلام آباد ( آوازچترال) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر 16 ستمبر سے عملدرآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے، سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، لیوی اور جی ایس ٹی میں ردوبدل سے قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے، بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر 16 ستمبر سے عملدرآمد ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button