تازہ ترین

خطیب جمعہ کے دن لوگوں کو خودکشی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے موضوع پر لوگوں کو درس دیں…ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال

چترال (نمایندہ آوازچترال) خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت  عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ڈی،ایس،پی ہیڈکوارٹر، ایم، ایس کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئر اپر چترال ، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج ،محکمہ ایجوکیشن میل/فیمل اپر چترال کے اے،ڈی،اوز، اورتحصیل خطیب اپر چترال نے شرکت کیں۔ اپر چترال میں خودکشی کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے درجہ ذیل لائحہ عمل طے کرنے پر اکتفاء کیا گیا۔۔ 1۔ تحصیل خطیب جمعہ کے دن لوگوں کو خودکشی جیسی ناسور سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے موضوع پر لوگوں کو درس دیں گے۔۔ 2۔ اسماعیلہ کونسل آپنے مستند سکالرز کے زریعے خودکشی جیسی بیماری کے سدباب اور نتائج سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں گے۔۔ 3۔ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال سکولوں میں خودکشی کو روکنے کے حوالے سے طلباء و طالبات کو درس دیں گے۔۔ 4۔ محکمہ صحت اپر چترال اس ضمن میں ماہر نفسیات کی تعاون حاصل کریں گے۔ 5۔ TMOمستوج اور TMO موڑکہو خودکشی اور اس کے نتائج سے متعلق بینرز چسپاں کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button