84

کورونا سے مرنے والوں کی اوسط عمر 62 سال ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک کے معروف پتھالوجسٹ اور گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی 22کروڑ آبادی ہے‘ 14مہینے سے کرونا ملک میں گردش کر رہا ہے۔ 21کروڑ 97 لاکھ کو ابھی تک کورونا نہیں ہوا۔ کورونا سے مرنے والوں کی اوسط عمر 62سال ہے دو لاکھ 85 ہزار کو زکام ہوا تھا وہ ٹھیک ہو گئے، بغیر کسی ٹیکے کے جبکہ تقریباً 15ہزار افراد کا انتقال ہوا جن میں اکثریت بوڑھی اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا تھی۔ سوچیں انہی14 مہینے کے دوران پاکستان میں دیگر بیماریوں سے 22لاکھ افراد کا انتقال ہوا‘ نہ کسی کو پتہ چلا نہ ملک بند ہوا نہ دہشت پھیلی۔ سوا سال میں15 ہزار لوگوں کے مرنے پر انہوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال 16لاکھ لوگ مرتے ہیں۔ صرف پھیپھڑوں کی بیماری سے دو لاکھ۔ نزلہ زکام نمونیا دمہ اور دیگر پھیپھڑوں کی بیماریوں سے چار پانچ لاکھ لوگ مرتے ہیں پاکستان میں ہر سال۔

Facebook Comments