54

جی میل ایپ پر آڈیو،ویڈیوکالنگ کا نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (  آوازچترال ) میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی نئی اپ ڈیٹ  کے تحت جی میل سروس  میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کروایا جارہا  ہے جس کے ذریعے صارفین اب جی میل ایپ پر آڈیو اور ویڈیوکالنگ کی سہولت بھی استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ایسا فیچر ہے جو صارفین کے لیے جی میل کو ای میل  سروس سے کہیں زیادہ بنادے گا۔ گوگل کی یہ اپ ڈیٹ گوگل ڈرائیو کے ایک حصے کے طور پر ہے جس کے ذریعے اس ایپ میں ورک ایپس فیچرز کو متعارف کروایا جاسکے گا،اس اپ ڈیٹ کے بعد جی میل اپنے صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے براہ راست آڈیو اور ویڈیوکال کی اجازت دے گا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ کال ’گوگل میٹ‘ کے ذریعے جی میل ایپ سے کی جائے گی۔

Facebook Comments