194

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی پیپلزپارٹی میں شامل ہونےکی کوششیں

لاہور (آوازچترال ) پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فردو س عاشق اعوا ن نے پارٹی میں شمولیت کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نہ صرف مسلم لیگ  (ن) بلکہ حکومت سے بھی کئی اہم شخصیات رابطے میں ہیں اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں بھی کئی اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ دے چکی ہیں۔سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کےلئے رابطہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اس حوالے سے غور و غوض کررہی ہے کہ انھیں پارٹی میں شامل کیا جائے یا نہیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ق لیگی دور میں کونسلر منتخب ہونے کے بعد ایم این اے کی ٹکٹ حاصل کی اور پھر ق لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی وزیر اطلاعات بن گئی تھیںجس کے بعد انھوںنے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میںشمولیت اختیار کرلی تھی لیکن پی ٹی آئی کی کئی اہم شخصیات سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے شدید اختلافات رہے۔ مرکز میں مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد انھیں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنا دیا گیا تھا لیکن پارٹی رہنمائوں ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ ماہ پابندی عائد کردی تھی۔

Facebook Comments