تازہ ترینٹیکنالوجی

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندی عائد

اسلام آباد (   آوازچترال) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی۔  تفصیلات کے مطابق مطابق سرکاری اداروں سے وابستہ تمام ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر فوری پابندی عائد کی گئی ہے۔  وزیراعظم کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔ تمام سرکاری ملازمین کوگورنمنٹ سرونٹس رولز 1964کی پاسداری کرنے کا حکم  بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے سے رکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے بیان یا رائے زنی سے حکومتی بدنامی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی  یا رائے کے اظہار سے روکتا ہے۔  یا درہے کہ وفاقی حکومت نے متعدد بار تنبیہ جاری کی، اْس کے باوجود سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال جاری ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button