تازہ ترین

ہیڈ کواٹر وریجون تک سڑک کی کشادہ گی اورپختگی کا بھی مطالبہ…عما ئیدین موڑکھو

وریجون ( جمشیداحمد) بدھ 25اگست کوموڑکھو روڈ اور علاقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے عما ئیدین موڑکھو کا ایک غیرمعمولی اجلاس زیر صدارت معروف سماجی شخصیت مبارک حسین شاہ وریجون ڑائے بہتی میں منعقد ہوا جس میں علاقے کے معتبرات، سیاسی پارٹیوں کے نمائندہ گان اور نوجوانان علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ موڑکھو ایک وسیع اورکشادہ علاقہ ہونے کی باوجود ہمیشہ پسماندہ اور تعمیر وترقی میں حکومتی عدم توجہ کا شکار رہا ہے 2015کی تباہ کن سیلاب سے اس علاقے میں نہ صرف کئی قیمتی جانین زائع ہوئی بلکہ انفرسٹریکچر بھی تباہ ہوئے اور ہیڈ کواٹرموڑکھو روڈ اس وقت مژگول کے مقام پر سیلاب برد ہوکرتاحال تعمیر اور بحال نہ ہو سکا مزکورہ روڈ کی بحالی کے لیے فنڈ مختص اور ٹھیکہ دار کو ورک آڈر بھی ملنے کے باوجود سڑک میں کام تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام آمدورفت کے سلسلے میں انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں اور ڑائبہتی کے مقام پر ایک پل پل صراط کا منظر پیش کررہا ہے جو کسی بھی وقت خطرہ اور تباہی کا سبب بن سکتا ہے مقررین نے سیاسی نمائندوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا ہر الیکشن میں ہمارے سیاسی رہنماوں نے ہمیں سبز باغ دیکھا کر اور مختلف سیاسی طریقہ استعمال کر کے یہاں سے بھاری اکثریت میں ووٹ لیکر ایوان میں چلے جاتے ہیں اور اس علاقے کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں یہ ہمیشہ کی طرح پسماندگی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے ترقی کے میدان میں ہمیشہ پیچھے رہا ہے اور مقررین نے ہیڈ کواٹر وریجون تک سڑک کی کشادہ گی اورپختگی کا بھی مطالبہ کیا۔ مقررین میں حاجی عبدالکبیر، منیجر ظہیرالدین،ظفرحسین شاہ،افسر جان،مبارک حسین، حبیب شاہ، شیر حسین،امین اللہ دیگر شامل تھے۔اجلاس میں قرار داد بھی پیش کی گئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button