تازہ ترینصحت

حکومت خیبر پختونخواہ کا کرونا کیسز میں اضافے کے باعث چترال سمیت مز ید 09 اضلاع میں 23 اگست سے کرونا پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ

پشاور ( آوازچترال ) حکومت خیبر پختونخواہ کا کرونا کیسز میں اضافے کے باعث چترال سمیت مز ید 09 اضلاع میں 23 اگست سے کرونا پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری،نوشہرہ،صوابی،مردان،اپر چترال،لوئر چترال،مانسہرہ،کوہاٹ،کرک،ڈی ائی خان میں 23 اگست سے نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔ اعلامیہ تمام کاروباری رات 8 بجے بند ہوں گے۔ہوٹلوں میں رات 10 بجے تک اوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، اعلامیہ ہفتے میں 02 دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیگی۔ضلعی انتظامیہ چھٹیوں کا تعین کرینگی۔ اعلامیہ ہر قسم پبلک ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سواریوں کیساتھ چلے گی۔ اعلامیہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام ہوگا۔ اعلامیہ*مذہبی، ثقافتی،موسیقی اورشادی، کے انڈور پروگرامات پر پابندی کا فیصلہ، شادی بیاہ کے پروگرامات اوٹ ڈور 300 مہمانوں کیساتھ سخت ایس او پیز کے تحت اجازت ہوگی۔ اعلامیہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button