188

چئرپرسن ویمن فاؤنڈیشن چترال شبنم ناصر اپنے خاندان والوں اور سینکڑوں خواتین کو لیکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

چترال( آوازچترال)چئرپرسن ویمن فاؤنڈیشن چترال شبنم ناصر آج اپنے خاندان والوں اور سینکڑوں خواتین کو لیکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی۔شمولیتی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی آفس چترال لوئیر میں سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی سلیم خان کے موجودگی میں ہوئی۔ اس کے علاوہ صوبیدار آدینہ شاہ، آرسالان خان جن کا تعلق مسلم لیک ن سے تھا اور تحصیل دروش کے کئی اور نوجوانوانوں نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلے میں باقعدہ شمولیت کا اختیار کرلیا شمولیتی تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شبنم ناصر نے کہا کے میں بچپن سے ہی محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت سے متاثر تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خواتین کے حقوق کے سلسلے میں کاوشیں سب پارٹیوں سے زیادہ ہے۔ جس سے متاثر ہوکر میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقدہ شمولیت اختیار کرلی انہوں نے عہد کیا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے چترال کے خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں اس شمولیتی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی لوئیر چترال کے رہنما انجئنر فضل ربی جان، قاضی فیصل، صبحان الدین، قاضی حمید ، عنایت علی شاہ اور اکرم الدین جیالا نے بھی شرکت کی۔ صوبائی نفارمیشن سیکرٹری سلیم خان کہا کہ صوبائی صدر نجم الدین کے دورہ چترال کے مواقع پر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد اپنی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

Facebook Comments