تازہ ترینکاروبار

وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی پراجیکٹ مرغیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی) وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی پراجیکٹ کے تحت اپر چترال میں مرغیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کا محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ اور مرغبانی پراجیکٹ کے تحت جاری تقسیم کار کا جائزہ۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے آج مورخہ 09/8/2021 کو محکمہ لائیو سٹاک بونی کا دورہ کیا جہاں گھریلو مرغبانی منصوبہ کے تحت لوگوں کو 5مرغی اور 1 مرغا مبلع 1050 روپے کے عوض دیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نےاسسٹنٹ ڈائریکٹر livestock کو متعلقہ ٹھیکیدار کو موقع پر حاضر کرنے کے ساتھ ساتھ تروتازہ اور صحت مند مرغیاں لوگوں کے لئےدستیاب کرنے کی ہدایت کی۔ انہون نے متعلقہ AD کو ہدایت کی کہ مذکورہ پراجیکٹ کو وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور ان کے اصلی spirit کے مطابق پائہ تکمیل تک پہنچائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button