تازہ ترین

جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام کاروانِ انقلاب روڈ کاروان کا آج (جمعہ) چترال سے آغاز ہو رہا ہے۔…حفیظ اللہ خاکسار

پشاور( آوازچترال) جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام کاروانِ انقلاب روڈ کاروان کا آج (جمعہ) چترال سے آغاز ہو رہا ہے۔ روڈ کاروان صوبہ کے 22 اضلاع سے ہوتا ہوا 13 اگست کو وزیرستان اور اس کے بعد واپس پشاور آئے گا جہاں سے یہ کاروان 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب باب خیبر پہنچے گا۔ بابِ خیبر پر آزادی نائٹ منائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ خاکسار نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کاروان انقلاب روڈ کاروان سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان، سیکرٹری جنرل عبدالواسع خطاب کریں گے۔ روڈ کاروان سے جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل، جبران بٹ، صوبائی صدر صدیق الرحمٰن پراچہ سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button