تازہ ترین

ریشن جائے حادثے پر سیفٹی وال کی تعمیرکا آغاز، این ایچ اے ناردن مکیش کمار،کا شکریہ۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال( نمائندہ آوازچترال)وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ   اپنی حیثیت کے مطابق وہ وعدہ کرتی ہیں جو پورا بھی ہو سکے۔اُنہوں نے کہا کہ جب عید سے چند دن قبل ریشن کے مقام پر فلائینگ کوچ حادثے کی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئے تھے۔اس وقت سی ڈی ایم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عید کے فوراً بعد اس مقام پر سیفٹی وال بنانے کی کوشش کرینگے جس پر عملدرکرتے ہوئے منگل کے روز اس مقام پراین ایچ اے نے کام کا آغازکیا اور بہت جلد سفٹی وال تعمیر ہونگے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور اس مقام پر حادثات میں ضرور کمی آئینگی۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ اور چترالی عوام,ممبر این ایچ اے انچارچ ناردن مکیش کمار کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مقام پر فوری سیفٹی وال بنانے کاحکم دیا اور ساتھ ہی این ایچ اے کا ان افسران اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنکا تعلق چترال میں سڑکوں کی تعمیر سے ہیں۔۔۔ اُنہوں نے کہا کہ اب یہ سوال نہ کریں کہ اس مقام پر پل بنانا چاہیئے تھا ابھی منٹینس کا کام جاری ہے اور عنقریب چترال شندور روڈ کی توسیع پر کام شروع ہونے والا ہے اور مختلف جگہوں پر اسفالٹ پلانٹ بھی بن رہے ہیں اس مقام پر انشاء اللہ پل بھی بنے گا۔اُنہوں نے عوام سے گزارش کی کہ سی ڈی ایم کو سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button