101

طلبہ کو مزید چھٹیاں دی جائیں گی؟ فیصلہ کل ہوگا

پشاور(نمائندہ آوازچترال ) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل ہو گی جس میں موسم گرما کی چھٹیوں بارے فیصلہ متوقع ہے۔  خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کرینگے۔  خیبر پختونخوا کی نمائندگی صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام ترکئی کرینگے ٗ۔ کل ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اپنی اپنی سفارشات پیش کرینگے۔  سندھ حکومت  پہلے ہی تعلیمی ادارے بند کر چکی ہے۔

Facebook Comments