تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان… بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ،

  پشاور ( آوازچترال ) محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کےبعض اضلاع میں آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان، پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات، پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر سے جمعہ کے دوران طوفانی بارش سے   بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ بارشوں کا سلسلہ جمعہ کےروز تک جاری رہنے کا امکان، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہےعوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button