تازہ ترین

عید الاضحی کے موقع پریاسین القرآن میمن فاونڈیشن کے زیر اہتمام لویر چترال اور اپر چترال میں جانوروں کی قربانی کرکے گوشت غریبوں میں تقسیم

چترال ( آوازچترال) عید الاضحی کے موقع پریاسین القرآن میمن فاونڈیشن کے زیر اہتمام لویر چترال اور اپر چترال کے مختلف مقامات پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرکے گوشت غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئی۔ جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن کے نمائندے جے یو آئی کے مقامی سینئر رہنما فضل الرحمن اور قاری وقار کے نگرانی میں انجام پانے والی اس قربانی پراجیکٹ میں سینکڑوں حیوانات ذبح کئے گئے جن میں اونٹ بھی شامل ہیں۔ جمعہ کے روز عید کے تیسرے روز چترال ٹاؤن کے جغور کے مقام پر اونٹ ذبح کیا گیا۔ اس موقع پر فضل الرحمن،قاری وقاراوردیگرنے یاسین القرآن میمن فاونڈیشن کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یاسین القرآن میمن فاونڈیشن اس مشکل وقت میں اپنے جدوجہدجاری رکھتے ہوئے عیدقربان کے موقع پرحکومتی ایس اوپیز کے مطابق منظم طریقے سے مستحق خاندانوں تک قربانی کاگوشت ان کے گھروں پہنچایاگیا اورمختلف علاقوں میں ہزاروں غرباء اورمستحق خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے جس میں فاونڈیشن کے کارکن جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button