تازہ ترینکاروبار

پاکستان اور روس کے درمیان سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد( آوازچترال)پاکستان اور روس کے درمیان سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کے تحت کراچی سے لاہور تک 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا، آج ٹیکنیکل تعاون کیلئے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر 2.5 ارب ڈالرلاگت آئے گی اوریہ 2023 تک مکمل ہوگا۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے، مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا، معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button