تازہ ترینمضامین

بویکو زوخ بتھان… تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک

٭ اروحانان تے سلام۔
دور حاضر…. کی ترقی اور رزق کی فروانی نے اہلیاں چترال کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے…. جس جس شعبہ زندگی میں دیکھیں…. چترال…. کے قابل فرزند اور بیٹاں…. ڈھیرہ جمائے… صف اول میں نظر آتے ہیں۔جس پر جتنا بھی شکر بجالایا جائے رب کائنات کے حضور وہ کم ہے۔ یہ سب کچھ یہاں سابق حکمرانوں جن میں کھوکافر، کیلاش، رئیس اور کٹور شامل ہیں ان کے ساتھ اس دو ر کے قبائلی کے معززین وزرا، اتالیق، حکماء، چارویلاں، عسکری ماہریں، جان ہھتیلی پر رکھ کر اس دھرتی ماں کی حفاظت کرنے والے سپاہی اور ان خاموش سر فرشوں کی لازوال… قربانیوں کا ثمر ہے۔ جنہوں نے نہایت ہی بے سروسامانی، بے چارگی کے باوجود…. چند ہزار…. کی آبادی کو جو دنیا کے مختلف ممالک سے…. ہجرت… کرتے ہوئے ہزاروں فلک بوس پہاڑوں میں گھیرے ہوئے … بھوک افلاس… موسم کی شدت، بے ثمر دھرتی کو…. گوشہ عافیت… جان کر…. چھترار… کا نام دے کر صدیوں سے چاروں اطراف کے….طاقتور ریاستوں… کے حملوں سے بچا کر… قدرتی طور پر…. اٖفغانستان… کے حصے کو…. افغان جیسے جنگجو ں سے بچا کر جن کے آگے کئی…. سپر پاور…. ڈھیر ہوچکے۔پاکستان کے حوالے کر چکے ہیں۔اس احسان عظیم پر ہم سب کو اپنے…. اجدادکی اروح…. کو سلام عقیدت پیش کرنا چاہیے۔اور ان کے احسانات کا بدلہ بھی یہی ہے کہ تمام نسلی تعصبات…. لواری…. سے پرے دکھیل کر ایک مٹھی بن کے…. بویکو زوخ بتھان… کی حفاظت کرنی چاہیے۔اگر آپ سب کی اجداد کی قر بانیاں نہ ہوتیں تو آج چترال، چترالی،شہزادہ، امیرزادہ۔ ادم زادہ۔ ارباب، زادہ، یوفت، مجھ جیسے فقیر و حقیر بھی…. برادرے جون…. کے بختے اور بکریاں چرا رہے ہوتے یا گولہ بارود کے ڈھیر میں ہمارے بچے اعلیٰ عہدوں کی بجائے…. لوہے کے ٹکڑے جمع کر رہے ہوتے۔
٭ حب علی یا بغض معاویہ۔
شندور…. پٹوار اور حالیہ 75 ء کے آرڈر کے خلاف غیر ضروری بیان بازی ہمارے اجسام میں موجود، قومی، ملی، مذہبی اور ایمانی ہوا جو پہلے ہی بہت کم پڑ چکی ہے اسے اور نکال کر دیگر اقوام کے سامنے… رسوا… کرکے رکھ دے گی۔ دریا کے نیچے سے بہت سا پانی گزرنے کے بعد اب ہائی کورٹ میں… امیدکا ایک دیا ٹمٹمانے لگی ہے اسے ”مغفرت“ فرمانے سے قابل سازشی ہواوں سے بچانا پورے چترالیوں کی ذمہ داری ہے۔ حاجی عیدالحسین صاحب کی طرف سے ایک مشرکہ لائحہ عمل کے لیے اجلاس بلانا ایک خوش کن ہوا کا جھونکا ہے۔اس پروگرام میں….. حب علی… گروپ کے اراکین بھی اور… بغض معاویہ… والے اگر شریک ہوں تو بڑا اقدام ہوگااور اس کاسہرا…. چھارولو… صاحب کو جائے گا کہ اس نے اپنے اجداد کی وراثت کا حق ادا کر دیا۔کیونکہ یہی… وقت چترال اور نسل نو کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ…. کٹور ے اپنے لیے شامالات اور دیگر فوائد کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔
میں اہل شعور کے لیے ایک ہی اشارہ کافی سمجھتا ہوں۔…. چیو ڈوک…. میں کم از کم تین چار سو غریب چترالی گھرانے آباد ہیں اور یہ سب مہتر چترال کے دیئے ہوئے لوگ ہیں۔ مہتر نے کسی ایک…. ظالم کٹورے…. کو ایک بھی پلاٹ نہیں دیا ہے۔ دنین کے مہتر جواں نے بھی اتنے ہی غریب لوگوں کو چترال کے مختلف علاقوں سے یہاں مفت میں ملکیت فراہم کی ہے اپنے ہی موروثی جائیداد سے۔ان کے زمینات کے اوپر اگر شامیلات ان کے ہوگئے جو پاکستانی قانون میں ان کا حق بھی ہے تو اس میں بھی غریب کا ہے بھلا ہے اگر یہ سرکار کے ہاتھ لگ گئے تو ان غریبوں کا رکھوالا کون ہوگا۔ چیو ڈوک میں لوگوں کو نوٹس اور سرکاری خوف اور قانونی کاروائی کا مسئلہ درپیش ہے۔ لٹکوہ۔ موڑکھو، تورکھو، مستوج، تحصیلوں میں…. ظالم کٹورے…. گھرانوں کی کل تعداد دو سو سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اگر ان کے حصے میں کل ملا کے چند سو چکوروم زمینات آسکتے ہیں تو اور چترلیوں کے حصے میں لاکھوں ایکڑ آسکتے ہیں۔رہ گئے مختلف مقامات کے اوپر موجود بیابان اگر ان کے موروثی جائیداد ہونے کے کاغذات اور ثبوت موجود نہیں تو وہ عام گاؤں والوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوسکتے ہیں۔ مفت میں نااتفاقی کو ہوا دے کر پورے چترال کو نقصان پہنچانا مناسب عمل نہیں۔۔۔۔ روڈ سایڈسارے… پختون بھائیوں… نے سنبھال لیے…. معدانیات…. امریکی ا ایجنٹوں ور غیر چترالی اژدھہوں نے ہڑپ کیے…. غریب کھو… کے لیے…. دو گز… زمین بھی…. زوخ بتھان… میں ملنے کی امید نہیں….اگر…. مغفرتی دول…. نسلی تعصبات کا…. شب دارز… الاپتا رہاتو نقصان…. کٹور… کا نہیں…. چترال… کا ہوگا۔
ناظم صاحب سے ہماری گزارش ہوگی کہ شندور پہ… غذر والوں اور گلگت والوں نے بڑا شور مچا رکھا ہے اگر ہماری بے اتفاقی اور…. نیا پاکستان… والوں کی کرم نوازی جاری رہی تو بہت کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ نے ویسے بھی ہائی کورٹ میں جانا ہی ہے تو ساتھ…. ضلع غذر…. جو چترال کا صدیوں تک حصہ رہا ہے اس میں بولی جانے والی کھوار۔اور لوگ آج بھی چترال کے گواہ ہیں۔ 1895 ء میں انگر یز نے اسے ایک سازش کے تحت گلگت کا حصہ بنایا تھا اور مہتر شجاع الملک کو واپسی کا یقین دلایا تھالیکن مہتر شجاع الملک، ناصرالملک، مظفرالملک کے کئی خطوط اور عرض داشت ثبوت کے طور پر موجود ہیں آپ اس کیس کو لے کر ہائی کورٹ جائیں کہ…. غذر کے پی….کا حصہ بن جائے…. تاریخ میں آپ کا نام رہے گا اور علاقے کی بڑی خدمت بھی ہوگی۔…. یہ قت پت… معاملات ایک فعال سیاست دان کو زیب نہیں دیتے سب مل کر ایک متحدہ فورم بناکر چترال کے لیے یہ کیس…. جیت… کر آئیں تا کہ مزہ آجائے۔ اللہ آپ سب کا حامی ناصر ہو اور دلوں کے میل صاف فرمائے۔
٭٭٭٭

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button