تازہ ترینکاروبار

صوبائی حکومت نے کاروبار میں آسانی پید اکرنے کے لئے خصوصی ہدایات جار ی کئے ہیں…ڈائریکٹر انڈسٹری

پشاور(آوازچترال ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے ڈائریکٹر انڈسٹری محمد یاسر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری شہاب خان سے خصوصی میٹنگ منعقد کی۔ اجلاس میں ای پی اے، مائن اینڈ منرل اور لیبر ڈیپارنمنٹ وانڈسٹری کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پرلائسنس ورجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں پر غورکیا گیا اور آسان کاروبار میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کوآرڈینٹیرسرتاج احمد خان نے اجلاس کو بتایاکہ کمپنی رجسٹریشن میں بھی مشکلات بالخصوص چترال میں ا سٹاک کمپنی میں ریونیول کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے جس پر ڈائریکٹر انڈسٹری محمد یاسر حسن نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت نے کاروبار میں آسانی پید اکرنے کے لئے خصوصی ہدایات جار ی کئے ہیں اور اس حوالہ سے انڈسٹری ڈائر یکٹر اور ایف پی سی سی آئی مل کر اضلاع کا دورہ کرینگے تاکہ کاروبار کو سہل بنایا جاسکے میٹنگ میں ڈائریکٹر انڈسٹری نے آگاہ کیاکہ کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے ای بزنس، آن رجسٹریشن جیسے دور رس اقدامات کررہے ہیں تاکہ کاروباری لوگوں کو سہولت میسر ہوسکے اور ساتھ ہی فیڈریشن، چیمبرز اور ایسوسی ایشنزکوان پروگرامات سے آگاہی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button