81

گرم چشمہ میں محفل مشاعرہ یوم تاسیس

چترال( آوازچترال)گذشتہ روز گرم چشمہ میں محفل مشاعرہ یوم تاسیس (آداب تریچمیر گرم چشمہ) کی طرف سے منایا گیا جس میں گرم چشمہ انجگان کے شعراء کے ساتھ ساتھ پورے چترال سے کھوار آداب کے نامور شعراء نے محفل کو رونق بخش دی۔
اس پروگرام میں آداب تریچمیر گرم چشمہ کی طرف سے بابائے آداب مسرت بیگ مسرت، عمران علی عشان، ایم زاہد افنان، سلطان صلاح الدین صالح، سید صدام علی انداز اور سید اکرام علی شاہ ایان کو ادبی ایوارڈ جبکہ فنکار صدائے انجگان امتیاز احمد اسیر اور کھوار نعت خواں بلبل چترال قاضی احتیشام الحق کو ثقافتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کے اندر حب الوطنی، حب الثقافتی پیدا کرنا اور نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر شعراء میں سے اکثریت کا یہ کہنا تھا کہ ایسے محفل زیادہ سے زیادہ منعقد ہونی چاہئے تاکہ نوجوانوں کے اندر سینہ تان کے بولنے یعنی بولڈنیس پیدا ہو۔

Facebook Comments