تازہ ترین

جامعات اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

پشاور( آوازچترال ) خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ساتھ موسم گرما ‏کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ‏کردیا، 31 جولائی تک تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند ‏رہیں گے۔ معاون خصوصی نے محکمے کی جانے سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے تعطیلات کے حوالے سے ‏آگاہ کیا ہے۔ محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 31 جولائی تک تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند رہینگے۔  اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ‏تھا۔ محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم سے ‏‏11 جولائی تک ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز، کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس بند رہیں گے۔ ‏گرمیوں کی چھٹیوں پر سرکاری، نجی اسکولز انتظامیہ عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا ‏آغاز یکم جولائی2021 سے ہو گا، ‏صوبے کے اسکولز یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button