152

کالاش ویلی رمبور….. موبائل اور انٹر نیٹ کی خراب اور ناقص کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ

چترال( آوازچترال) کالاش ویلی رمبور کے عوامی حلقوں نے موبائل اور انٹر نیٹ کی خراب اور ناقص کارکردگی کی بنا پر احتجاج کیا ہے ۔ اور جلد از جلد اس میں موجود نقائص دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسین لینے والے طلباء و طالبات ذہنی اذیت سے نجات حاصل کر سکیں ۔ علاقے کے لوگوں اور طلباء کی نمایندگی کرتے ہوئے مقامی سوشل ایکٹی وسٹ فتح اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کالاش ویلی رمبور کے لوگ موبائل و انٹرنیٹ سروس شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا ۔ کہ جدید سہولیات کی وجہ سے انہیں اپنے عزیزوں ، رشتےداروں سے بات کرنے اور انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی جملہ ضروریات گھر بیٹھے حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ خصوصا طلباء و طالبات کویڈ 19 کے باعث آن لائن کلاسین لینے کے قابل ہوں گے ۔ جو کہ ابتدائی طور پر تو بہتر رہا ۔ لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے لوگوں کی توقعات کو بری طرح زک پہچا ہے ۔ صبح سویرے اور سہ پہر کے بعد موبائل پر کسی سے بات ہوتی ہے اور نہ انٹر نیٹ کی سہولیات حاصل کرنا ممکن ہے ۔ اس لئے علاقے کے تمام لوگ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ۔ جبکہ طلبہ کی تعلیم تو بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے ۔ کہ ٹاور میں سولر سسٹم کی کارکردگی کمزور ہو چکی ہے ۔ اور جنریٹر کے استعمال کےلئے جو (فیول ) تیل پہلے لایا جا رہا تھا ۔ اب نہیں لایا جا رہا ۔ جس کی وجہ سے ٹاور کیلئے پاور کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ فی الحال رمبور وادی میں انٹر نیٹ کی سہولت تین کلومیٹر سے بھی کم ایریے میں انتہائی ناقص حالت موجود ہے ۔ جس سے وادی کے لوگ ، سیاح اور طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے سے یکثر محروم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ چترال سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ متعلقہ کمپنی کو موبائل اور انٹر نیٹ سروس دینے کا پابند بنایا جائے ۔ اور فوری طور پر سروس میں موجود خامیاں دور کی جائیں ۔ بصورت دیگر رمبور وادی کے لوگ متعلقہ کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

Facebook Comments