تازہ ترین

ابتدائی و ثانوی تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے ملازمین کو یکم جون سے بنیادی تنخواہ 2017 پر 20 فیصد ٹیچنگ الاؤنس

 پشاور ( آوازچترال)محکمہ خزانہ کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے ملازمین کو یکم جون سے بنیادی تنخواہ 2017 پر 20 فیصد ٹیچنگ الاؤنس ملے گا، گریڈ 1 سے 6 تک کے تمام ملازمین کو واشنگ، اعلامیہ کے ماطبق ڈریس اور انٹیگریٹڈ الاؤنس کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 2 ہزار 6 سو روپے ملیں گے۔ گریڈ 7 سے 16 کے سرکاری ملازمین جو کوئی الاؤنس نہیں لے رہے جو سپیشل الاؤنس کی مد میں ماہانہ 3 ہزار 5 سو روپے ملیں گے، گریڈ 7 سے 16 تک کے یونیفارم پولیس اہلکاروں کو رسک الاؤنس کی مد میں 63 فیصد اضافہ یکم جولائی سے ملے گا، ایگزیکٹو الاؤنس اب جاری بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ملے گا، ایگزیکٹو الاؤنس کے لیے شیڈول پوسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اب مائن اینڈ منرلز کے انجنئیرز کو بھی ٹیکنیکل الاؤنس ملے گا، تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایک بنیادی تنخواہ کے برابر آئی ٹی الاؤنس گریڈ 17 اور زائد گریڈ کے آئی ٹی افسران کو  ملے گا، نرسز اور پیرا میڈیکس کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 10 ہزار سے 15 ہزار کر دیا گیا ہے، تنخواہ میں اضافے سے رہ جانے والے ملازمین اور محکمے شکایات ازالہ کمیٹی سے رجوع کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button