تازہ ترینصحت

ہسپتال چترال میں 7جولائی سے 12جولائی تک فری آئی کیمپ لگایا جارہا ہے

چترال ( آوازچترال) الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد اور روٹس سسٹم آف سکولز کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں 7جولائی سے 12جولائی تک فری آئی کیمپ لگایا جارہا ہے جس میں ماہرین امراض چشم  مفت معائنہ کے علاوہ جن مرد وخواتین کو موتیا کی شکایت ہے اُن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں لیزر کے ذریعے مفت آپریشن کیا جائے گا۔جن کو عینک کی ضرورت ہے اُن کو مفت عینک مہیا کی جائے گی۔جن کو مفت ادویات کی ضرورت ہے ان کو مفت ادویات فراہم کی جائیگی۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم نے کہا ہے کہ امراض چشم میں مبتلا افراد اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تشریف لائیں اور رجسٹریشن کرنے کے بعد منظم صورت میں اپنی باری کا انتظار کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button